28 اپریل 2013 - 19:30

حضرت فاطمہ زہراء﴿س﴾ کی میلاد کی مناسبت سے تہران کی 110 مساجد میں جشن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ابنا: تہران کی بلدیہ میں سماجی اور معاشرتی امور کے مدیر سید محمد ہادی ایازی نے کہا حضرت فاطمہ زہرا﴿س﴾ کی میلاد کی مناسبت سے شہر تہران کی 110 مساجد میں جشن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سید محمد ہادی ایازی نے کہا جشن کے ان پروگراموں میں ثقافتی نمائش بھی منعقد کی جائیں گی۔ جن میں خواتین کی بنائی اشیاء رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا تہران بلدیہ کے سماجی اور معاشرتی شعبے کی طرف سے روز زن، روز معلم اور مزدور ڈے کی مناسبت سے بھی خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔.....

/169